وزارت صحت، سٹیٹ لائف کے درمیان صحت سہولت پروگرام معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(پبلک نیوز) صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھا دیا گیا، وزارت صحت اور سٹیٹ لائف کے درمیان صحت سہولت پروگرام پر عمل درآمد کے لیے معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔

 

وزارت صحت اور سٹیٹ لائف کے درمیان صحت سہولت پروگرام پر عمل درآمد کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ دستخطوں کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی بھی شریک تھے۔ صحت انصاف کارڈ پنجاب، سندھ، بلوچستان، اے جے کے، گلگت بلتستان اور قبائلی اضلاع کے خاندانوں کو دیئے جائیں گے اور اس سے غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے افراد مفت علاج سے مستفید ہوں گے۔

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کے مطابق صحت انصاف کارڈ کا پیکج 7 لاکھ 20 ہزار روپے کر دیا ہے۔ صحت انصاف کارڈ سکیم میں بڑی بیماریاں جس میں دل کے آپریشنز، سٹنٹس ڈالوانا، کیمو تھراپی، ریڈیوتھراپی، ڈائیلالائسیز، میٹرینٹی اور دیگر میڈیکل و سرجیکل سروسز شامل ہیں اور اس سکیم سے 15ملین خاندانوں یعنی تقریباً 9کروڑ افرادعلاج سے مستفید ہوں گے۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں