چینی باشندوں سے شادیوں کا اندراج ایک ہی یونین کونسل میں ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(ناصر ہاشمی) چینی لڑکوں کا پاکستانی خواتین سے شادی کا معاملہ، چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں شادی تین رکنی گروہ کرواتا رہا۔ جڑواں شہروں کی تمام شادیوں کے ریکارڈ کا ایک ہی یونین کونسل میں اندراج ہونے کا انکشاف۔

 

چینی لڑکوں کا پاکستانی خواتین سے شادی کا معاملہ، ذرائع کے مطابق چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں شادی تین رکنی گروھ کرواتا رہا۔ جڑنواں شہروں کی تمام شادیوں کے ریکارڈ کا ایک ہی یونین کونسل میں اندراج ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔ راولپنڈی کی یونین کونسل 26 آفندی کالونی صادق میں 50 سے زیادہ شادیوں کا اندراج کیا گیا۔ مسلمان لڑکیوں کے تمام نکاح حافظ فضل داد چشتی اور مولوی محمد علی نے کرائے۔

 

عیسائی لڑکیوں کے نکاح پاسٹر الیگزنڈر نے کرائے۔ تینوں افراد مبینہ طور پر 50 ہزار روپے لے کر چینی شہریوں کے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرواتے رہے۔ سیکٹری یونین کونسل 26 اور چیئرمین ملک اسحاق کا شادیوں کے اندراج میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔ تمام شادیوں کا اندراج ایک ہی یونین کونسل میں کیوں کیا گیا؟ معاملے پر ایف آئی اے نے تاحال تحقیقات نہیں کیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں