پاک بھارت سپورٹس ڈپلومیسی میں اہم پیش رفت

کراچی(اسامہ عتیق) پاک بھارت سپورٹس ڈپلومیسی کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انڈین ٹینس ایسوسی ایشن ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان آنے پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ انڈین ٹینس ایسو سی ایشن نے ڈیوس کپ کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی لسٹ پاکستان کو ارسال کر دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق 14 رکنی فہرست میں انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے ساقب صدر انیل کھنہ بھی شامل ہیں۔ مہش بھوپاتی بھارتی ٹینس ٹیم کے نان پلینگ کپتان ہونگے۔ ٹینس عالمی رینکنگ میں 89 پوزیشن پر موجود پرجنیش پربھاکارن بھی انڈین اسکواڈ میں شامل ہیں۔


روہن بھوپانا، رام کمہار، دیوج شرن بھی بھارتی ٹینس ٹیم میں شامل ہیں۔ پاکستان 1964 کے بعد اب بھارت کیخلاف پہلی بار ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کر رہا ہے۔ ڈیوس کپ ٹائی میں دونوں حریف 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں مد مقابل ہونگے۔ 


عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں