سری لنکا میں دھماکے: چشم کشا انکشافات، تانے بانے بھارت سے جا ملے

کولمبو (دنیا نیوز) سری لنکا میں دھماکے کے چشم کشا انکشافات سامنے آگئے، خود کش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زاہران ہاشمی کی بھارت میں ٹریننگ لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ زاہران ہاشمی نے کافی عرصہ جنوبی بھارت میں گزارا۔

 

سری لنکا میں خود کش دھماکوں کی تحقیقات میں انتہائی اہم انکشافات، ذرائع کے مطابق خود کش دھماکوں کے ماسٹرمائنڈ زاہران ہاشمی نے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی، زاہران ہاشمی نے کافی عرصہ جنوبی بھارت میں گزارا تھا، پاکستان پر دھماکوں کا الزام دھرنے کے بعد بھارتی حکام کو چپ کا روزہ لگ گیا۔

متعلقہ خبر:سری لنکا دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 310 ہوگئی

سری لنکا میں دھماکے کرنے والی دہشت گرد تنظیم جماعت التوحید کے تانے بانے بھی بھارت سے نکلے، بھارت دہشت گردوں کی آماجگاہ بن گیا۔ بھارتی سرکار دوسرے ممالک میں دہشت گردی کرانے کی ریاستی پالیسی پر گامزن ہے۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی زندہ مثال بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن جادیو ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں