بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد سکھ یاتری 3 اسپشل ٹرینوں سے واپس بھارت روانہ

لاہور(حسنین چوہدری) بیساکھی میلے میں شرکت کے بعد بھارت سے آئے 1898 سکھ یاتری تین اسپشل ٹرینوں کے ذریعے واپس روانہ ہو گئے، سکھ یاتری پاکستان کی مہمان نوازی کے گن گانے لگے۔

 

بھارت سے بیساکھی میلے میں شرکت اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے 1898سکھ یاتری دس روز قبل واہگہ اسٹیشن کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے، اس دوران سکھ یاتریوں نے حسن ابدال، ننکانہ صاحب دیگر کئی مقامات پر اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ پاکستان میں دس روز قیام کے سکھ یاتری لاہور ریلوے اسٹیشن سے واپس روانہ ہو گئے، سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کی گئیں اور پاکستان سے ملنے والے پیار کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

 

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ دس دن کی یاترا مکمل کر کے یاتری واپس جا رہے ہیں۔ سکھ یاتریوں کو تمام سہولتیں فراہم کرتے ہیں، کھانا، رہائش اور تمام سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔ یاتری خوش ہو کر واپس جا رہے ہیں۔ سکھ یاتریوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ موقع ملنے پر دوبارہ پاکستان ضرور آئیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں