سکھ یاتری بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے 12اپریل کو پاکستان پہنچیں گے

لاہور (مستنصر عباس) بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دیگر ممالک سے سکھ یاتری12 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔ گوردوارہ حسن ابدال میں مرکزی تقریب منعقدکی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سکھ مذہب کے سالانہ مذہبی تہوار بیساکھی میلے کی تقریبات کے لیے سکھ یاتری 12اپریل کوپاکستان پہنچے گئے۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری 14 اپریل کو گوردوارہ حسن ابدال میں میں مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ہوں گے جبکہ تقریب میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں سکھ برادری شریک ہو گی۔

سکھ یاتری دورہ پاکستان کے دوران کرتارپور، ننکانہ صاحب، پنجہ صاحب، روڑی، ایمن آباد سمیت ڈیرہ صاحب لاہور کا دورہ کریں گے۔

سکھ یاتریوں کے اعزاز میں بیساکھی سیمینار ایوان اقبال لاہور میں منققد ہو گا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری سرور ہوں گے۔ سکھ یاتریوں کی آمد سے قبل سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

21اپریل کو سکھ یاتری 10 روزہ دورہ مکمل کر کے واہگہ کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں