سندھ بلڈنگ اتھارٹی کی آنکھ کھل گئی، 22 غیر قانونی شوروم سربمہر

کراچی (پبلک نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول کی کارروائی، 22غیر قانونی گاڑیوں کے شورومز سیل کر دیئے۔ کارشورومزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آدھی رات کوشوروم سیل کرنا غیراخلاقی عمل ہے۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول نےایم اے جناح روڈ پرواقع 22گاڑیوں کے شورومز کو غیرقانونی قرار دے کر سیل کر ڈالا۔ ایس بی سی اے نوٹس کے مطابق رہائشی عمارتوں کا غیر قانونی استعمال ہو رہا تھا۔

کار شورومز ایسوسی ایشن کے رہنما کا کہنا ہے کہ آدھی رات کو شوروم سیل کرنا غیراخلاقی عمل ہے۔ چالیس برس کی دکانیں آج کیسے غیر قانونی ہو گئیں کوئی قانونی راستہ نکالاجائے۔

کارشوروم ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس اوروزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی اس کارروائی کوفوری طورپررکوائیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں