سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جارہا ہے

کراچی (پبلک نیوز) سندھ میں سندھی ثقافت کے رنگ نمایاں، سندھی ثقافت کا عالمی دن منانے کے لیے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں کے جانب سے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔

6 ہزار سال پرانی موئنجو دڑو کی سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ضلع سانگھڑ میں بھی ریلیوں و تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ سندھ کے عوام اس دن کو اجرک ٹوپی پہنے عید کی طرح  مناکر سندھ دھرتی سے پیار کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔

تھرپارکر میں 2 دسمبر کو سندھی ثقافت کا دن بھرپور جوش وجذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ سندھی خوبصورت لباس پہن کر سندھی گیتوں پر رقص کرکے اس دن کو یادگار بنار رہے ہیں۔

سندھ بھر کی طرح عمر کوٹ میں بھی سندھی ثقافت کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اسکولوں اور مختلف مقامات پر تقریبات اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

لاڑکانہ میں سندھی ثقافت کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں طالبات نے سندھی نغمے اور گیت پیش کئے۔ اس موقعے پر بچوں نے ٹیبلو پیش کیا اور سندھی ثقافت کے رنگ بکھیرے۔

ضلع دادو میں سندھی ثقات کے عالمی دن کو منانے کے لیے اسکولوں اور کالجز میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء اور اساتذہ نے سندھی لباس پہن کر شرکت کی اور سندھی گیتوں پر ٹیبلوز کے ساتھ رقص کیا گیا۔

سکھر میں سندھ کے دیگر شہروں کی طرح یوم ثقافت دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔ مختلف اسکولوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے تقاریب کا اہتمام، سندھی اجرک اور ٹوپی پہنے بچے بڑے سبھی شریک ہیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں