کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی کا مختلف ریسٹورنٹس پر چھاپہ، ناقص، مضر صحت گوشت فروخت پر ریسٹورنٹس سیل

کراچی (پبلک نیوز) سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے مختلف ریسٹورنٹس میں چھاپہ مار کر ایک لاکھ 85 ہزار جرمانہ کردیا۔ ناقص صفائی اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا۔

 

کراچی کی مشہور و معروف فوڈ اسٹریٹس پر سندھ فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، برنس روڈ، صدر اور حسين آباد پر مختلف  ریسٹورنٹ کا گھیراؤ، ریسٹورنٹ انسپکشن کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، صفائی کے ناقص انتظامات، مضر صحت اور کئی روز پرانا گوشت استعمال کرنے کا انکشاف ہوا۔

 

سندھ فوڈ اتھارٹی نے حفظان صحت کے اصولوں کو پامال کرنے والے ریسٹورنٹس کو  سیل کرکے ایک لاکھ 85 ہزار کا جرمانہ کردیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حفظان صحت کے قوانین پر عملدرآمد کرنے والوں کو ہی کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت ہوگی نوٹسز کے اجراء کا مقصد بہتری کی ہدایت دینا ہے اور چیک اینڈ بیلنس رکھنا ہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں