سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کردی

کراچی(پبلک نیوز) صوبائی و وفاقی وزات داخلہ کی منظوری کے بعد سندھ رینجرز کو کراچی میں حاصل خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلے کے ذریعے وفاقی وزارت داخلہ کو آگاہی دے دی۔

 

سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید توسیع کردی، رینجرز کو ہولیس کے دیئے گئے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی گئی۔ رینجرز اختیارات میں توسیع محکمہ داخلہ کی سفارش پر کی گئی، محکمہ داخلہ کی سفارش پر وزیر اعلی سندھ نے منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلے کے ذریعے وفاقی وزارت داخلہ کو آگاہی دے دی۔

 

رینجرز اختیارات میں توسیع 6 اپریل 2019 سے 4 جولائی 2019 تک کی گئی۔ اس سے پہلے سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کیلئے وفاقی کو حکومت کو خط لکھا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں