سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی، مزید 33 صنعتوں کو کام کی اجازت

کراچی (پبلک نیوز) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے مزید 33 صنعتوں کو کام کی اجازت دے دی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیکٹریز ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کی پابند ہوں گی۔ خلاف ورزی پر کارخانے یا فیکٹری کو سیل کردیا جائے گا۔

 

 برآمدی آرڈرز پورے کرنے کی استدعا کام کر گئی، سندھ حکومت نے تاجروں کی درخواست قبول کرتے ہوئے مزید 33 صنعتوں کا کام کرنے کی اجازت دے دی۔ محکمہ داخلہ نے ٹیکسٹائل، گارمنٹس، انجینئرنگ اور دیگر صنعتیں شامل ہیں۔ ان فیکٹریوں نے برآمد ی آرڈر پورے کرنے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کی تھی۔

 

اس سے قبل بھی ساڑھے 7 سو سے زائد فیکٹریوں کو کام کرنے اجازت مل چکی ہے۔ محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ تمام فیکٹریوں کو ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ ملازموں درجہ حرات چیک کرنے سمیت، ہینڈ سینٹائزر کا استعمال اور سب سے بڑھ کرسماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

فیکٹریز کی انسپیکشن بھی کی جائے گی، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی صنعتوں کو جرمانے کے ساتھ سیل کرنے کا بھی آپشن ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں