دودھ کی قیمتں بڑھنے پر سندھ ہائی کورٹ کا نوٹس

کراچی میں دودھ من مانے ریٹ پر فروخت ہونے لگا ، دودھ مافیا بے لگام ہو گیا ، سندھ ہائی کورٹ نے دودھ مافیا کے خلاف نوٹس لے لیا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا دودھ کی قیمتیں کنٹرول نہ کی گئی تو ہر چیز کے ریٹ بڑھ جائیں گے، اس لئے دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ دودھ کی فی لیٹر کیا قیمت مقرر کی گئی ہے؟ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ فی لیٹر قیمت 94 روپے ہے۔۔ عدالت نے استفسار کیا جو لوگ زائد قیمت پر دودھ فروخت کررہے ہیں ان کے خلاف کیا کارروائی کی؟؟ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر منافع خوروں کے خلاف چھاپے مارتے ہیں، چالان کرتے ہیں۔۔
سندھ ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اور دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں