پیکیج کے نام پر سندھ والوں کو بیوقوف بنایا گیا:مصطفیٰ کمال

کراچی(پبلک نیوز) کراچی پیکج فراڈ ہے کوئی پیسہ شہر پر خرچ نہیں ہو گا، پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعصب کی بنیاد پر نوکریاں دے رہی ہیں، میرے 2005ء کے افتتاح کردہ منصوبے کا دوبارہ افتتاح کیا گیا۔

 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی حکومت پر سخت تنقید، ان کا کہنا تھا کہ کراچی پیکج کا ایک بھی پیسہ شہر پر خرچ نہیں ہو گا، سب فراڈ ہے۔ عوام کو تسلی دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ سندھ حکومت نے تعصب کی بنیاد پر نوکریاں دی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم نے ہمارے زخموں پر مرہم نہیں رکھا۔ میرے 2005ء کے افتتاح کردہ منصوبے کا دوبارہ افتتاح کیا گیا۔ صوبوں اور اضلاع کو اختیارات منتقل نہ ہوئے تو اٹھارویں ترامیم کے بارے میں سوچیں گے۔

 

مصطفی کمال نے کہا کہ ہم سمجھ بیٹھے تھے کہ سندھ میں تبدیلی آئے گی، سندھ میں بلدیاتی نظام اور دیگر معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، وزیراعظم عمران خان کی نیت پر شک نہیں۔ پتہ نہیں دوبارہ کونسا ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے۔ پی ایس پی سربراہ نے کہا ہے کہ ہم مسائل کے حل کے لئے کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہے۔ ایم کیوایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد کی کم آبادی پر کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں