سندھ پولیس کالاپتہ افراد کیلئے اپیلی کیشن متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی(پبلک نیوز) سندھ پولیس میں ٹیکنالوجی کا جدید استعمال، لاپتہ افراد کے حوالے سندھ پولیس کا اہم اقدام، سندھ پولیس نے مسنگ چلڈرنز کے نام سے ایپ بنانے کی تیاری شروع کر دی۔

 

بچوں کے اغواء اور لاپتہ ہونے کے واقعات پر سندھ پولیس نے اہم اقدام اٹھا لیا۔ سندھ پولیس نے مسنگ چلڈرنز کے نام سے ایپلیکشن کی تیاری شروع کر دی۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے بھی ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایات جاری کر دی۔ پولیس اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسنگ چائلڈ کیسز پر کام کرے گی۔ آئی جی سندھ نے رواں ماہ کے اختتام تک ایپلیکشن تیار کرنے کے احکامات دے دیے۔


مسنگ چلڈرن کیس براہ راست ڈی آئی جی سی آئی اے کی نگرانی میں ہو گا۔ ایپلیکشن کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی مکمل تفصیلات فراہم کریں گے، لیکن جن کے پاس اسمارٹ فون کی سہولت موجود نہیں وہ پریشان نہ ہوں، وہ کسی دوسرے شخص کے موبائل سے پولیس کو باآسانی اطلاع دے سکیں گے۔ ایپلیکشن کا دائرہ کار کراچی سمیت صوبہ سندھ کے ڈسٹرکٹ تک پھیلایا جائے گا۔ یاد رہے چند روز قبل اسٹریٹ کرائم رپورٹ کے لیے پولیس فاریو نامی ایپلکیشن بھی بنائی گئی ہے۔

عطاء سبحانی  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں