'سوہنی دھرتی اللہ رکھے' مقبول گیت گانے والی شہناز بیگم انتقال کر گئیں

پبلک نیوز: سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں ڈھاکہ میں انتقال کر گئیں۔ شہناز بیگم کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں

 

2 جنوری 1952 کو بنگلادیش کے شہر ڈھاکہ میں پیدا ہونے والی شہناز بیگم کا اصل نام شہناز رحمت اللہ تھا۔ شہناز نے پلے بیک گلوکارہ کی حیثیت سے کئی مقبول گیت گائے لیکن جیوے جیوے پاکستان اور سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے ان کی زندگی کا آثاثہ بن گئے۔

 

شہناز بیگم نے بچپن سے ہی گلوکاری کو اپنا اوڑنا بچھونا بنایا اور 11 برس کی عمر میں اپنا پہلا گانا گایا، شہناز بیگم کو 1992 میں بنگلا دیشی سول ایوارڈ "اکوشے پدک" اور بنگلادیشی نیشل فلم ایوارڈز آف بیسٹ فیمیل پلے بیک سنگر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

 

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔ گلوکارہ نے سوگواران میں شوہر، بیٹی اور بیٹے کو چھوڑا ہے۔

 

قدرت نے بھی تاریخی گلوکارہ کی تاریخ رقم کردی۔ شہناز بیگم نے 67 برس کی عمرمیں 23 مارچ یوم پاکستان کے دن وفات پائی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں