25جولائی کو الیکشن کمیشن کے اختیارات کسی اور کے پاس تھے، سراج الحق

لاہور (پبلک نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 25جولائی کو الیکشن کمیشن کے اختیارات کسی اور کے پاس تھے۔ ریاستی اداروں نے کھل کے سامنے آکر اپنی ساکھ خراب کی۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پارٹی اجلاس کے بعد منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی فعالیت پر سوال اٹھایا، ان کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو الیکشن کمیشن کے اختیارات کسی اور کے پاس تھے جس نے ریاستی ادارے کی ساکھ بھی تباہ کی۔

الیکشن کمیشن کی فعالیت پر بڑا سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ سب سیاسی جماعتوں اور بین الاقوامی اداروں نے بھی الیکشن کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ملک میں قیام امن کے لیے ہمارے نوجوان شہید ہوتے رہے ہیں۔ ان کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔ مگر یہ خوبصورت اور بہترین امیج 25جولائی کے انتخابات میں تباہ کیا گیا۔ ریاستی اداروں کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیئے۔

سراج الحق نے واضح کیا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی کسی ڈکٹیشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ایم ایم اے کے ساتھ اتحاد صرف انتخابات تک محدود نہیں تھا۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی کسی ڈکٹیشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہم خود اپنے معاملات اپنی پالیسی کے مطابق دیکھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایم ایم اے سربراہ کے بیان کے برعکس کارکنوں سمیت تمام پاکستانی قوم کو یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کا اعلان بھی کیا۔

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں