چشمہ اور تربیلا، منگلا کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد(پبلک نیوز) تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 26 لاکھ 17 ہزارایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 73ہزار 200کیوسک اور اخراج 73 ہزار 200 کیوسک ہے۔

 

ترجمان واپڈا نے پانی کے مجموعی ذخیرے کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 26 لاکھ 17 ہزارایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔ تربیلا میں پانی کی آمد 35 ہزار کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد 53 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد76 ہزار 200کیوسک اور اخراج 88 ہزار کیوسک ہے۔

 

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 26 ہزار 500کیوسک اور اخراج 12 ہزار 800کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 73ہزار 200 کیوسک اور اخراج 73 ہزار 200 کیوسک ہے۔ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 5 لاکھ 71 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 18 لاکھ 9ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 37 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں