تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال

اسلام آباد(پبلک نیوز) تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 16 لاکھ 37 ہزارایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ چشمہ میں پانی کی آمد59 ہزار 300کیوسک اور اخراج 48 ہزار کیوسک ہے۔

 

ترجمان واپڈا نے پانی کے مجموعی ذخیرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 16 لاکھ 37 ہزارایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔ تربیلا میں پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد 61 ہزار کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ میں پانی کی آمد59 ہزار 300کیوسک اور اخراج 48 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 31 ہزار کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک ہے۔

 

ترجمان واپڈا کا مزید کہنا تھا کہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 51ہزار 200کیوسک اور اخراج51 ہزار 200 کیوسک ہے۔ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 90ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 12 لاکھ ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 47 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں