اسلام آباد میں جعلی ڈاکٹرز، جعلی کلینکس کیخلاف کارروائیاں،6 کلینکس سربمہر

اسلام آباد(پبلک نیوز) جعلی ڈاکٹرز، جعلی کلینکس اور ہسپتالوں کے خلاف کارروائیاں زور پکڑنے لگیں، بہارکہو میں ڈرگ ٹیم کے جعلی کلینکس پر چھاپے۔ ادویات قبضے میں میڈیکل اسٹورز کو سیل کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں جعلی ڈاکٹرز جعلی کلینکس اور جعلی ہسپتالوں کے خلاف کارروائیاں زور پکڑنے لگیں، بہارہ کہو میں اسلام آباد ڈرگ ٹیم کی جانب سے علاقے مکینوں کی طرف شکایات سامنے آنے پر کارروائی عمل میں لائے گی۔ چھاپے کے دوران غیر تربیت یافتہ عملہ، غیر معیاری ادویات اور لائسنس کے بنا پر ہومیوپتیھک ادویات بیچنے پر 6 کلینکس کو سیل کر دیا گیا۔

 

ڈرگ ٹیم کی جانب سے بلال کلنیک، شفا کلینک، چوہان کلنیک، سجاد کلینک، ابراہیم کلینک، فلک کلنیک کے خلاف کارروائی کی گی۔ کلینکس میں جعلی فی میل ڈاکٹر بھی شہریوں کی جان سے کھیلنے میں مصروف تھی۔ چھے کلینکس پر غیر قانونی ادویات کی فروخت دیدہ دلیری سے جاری تھی۔

 

ڈرگ ٹیم کی جانب سے ادویات قبضے میں میڈیکل اسٹورز کو سیل کر دیا گیا۔ تمام ملزمان خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے بھی صحت کے شعبے میں ملک بھر میں عوام کی جانوں سے کھیلنے والے ان افراد کے خلاف نوٹس لے رکھا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں