کراچی میں گیس بحران چھٹے روز بھی جاری،گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار

کراچی(پبلک نیوز) سندھ میں گیس بحران بدستور موجود، گھروں میں چولہے بند ہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا آج چھٹہ روز ہے۔ گیس بحران سے کیسے نمٹا جائے، وزیر پٹرولیم کراچی پہنچ گئے ہیں۔ آج وزیراعلیٰ سندھ، سوئی سدرن حکام اور سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

 

آج مسلسل چھٹے روز بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس نایاب، سی این جی اسٹیشنز بند اور گھریلو صارفین کو ملنے والی گیس کا پریشر بھی کم ہو گیا ہے۔ کراچی میں گیس پریشر میں کمی ہونے کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ٹرانسپورٹر کی غیرمعینہ مدت تک ہڑتال کے باعث سی این جی بسز سڑکوں نظر نہیں آتی ہیں۔ سڑکوں پر ٹریفک بند ہے۔

 

گیس بحران کی وجہ سے اسکول، کالجز، یونیورسٹی سمیت دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔ سوئی سدرن حکام نے کہا کہ آج بھی سی این جی اور گیس سپلائی معمول پر آنے کا امکان نہیں۔ وزیر پٹرولیم کراچی پہنچ گئے ہیں۔ آج وزیراعلیٰ سندھ، سوئی سدرن حکام اور سی این جی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

عطاء سبحانی  11 ماه پہلے

متعلقہ خبریں