چھ ماہ بعد انڈیکس 36 ہزار سطح پر بحال

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت ہندسوں پراختتام ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہنڈرڈ انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی- آج انڈیکس میں 824 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا- چھ ماہ بعد انڈیکس 36 ہزار سطح پر بحال ہوا-

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی رہی، 824 پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس 36 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ 36 ہزار 803 کی سطح پربند ہوئی۔ دن بھرمیں 355  کمپنیز کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔ 277 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ 60 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 36,817 جبکہ کم ترین سطح 35,978 رہی۔ کاروباری حجم میں 2 عشاریہ 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

انٹربینک میں ڈالر3 پیسے کم ہو کر 155.47 سے 155.44 روپے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر5 پیسے کمی سے 155.55 سے کم ہو کر 155.50 کی سطح پرآگیا۔

 

دوسری جانب 150 روپے اضافے سے فی تولہ سونا 86 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے سے 74 ہزار 331 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 14 سو 65 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں