پی ٹی آئی حکومت نے پٹرول مزید 6 روپے مہنگا کر دیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کی تیل میں فی لیٹر 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

 

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں بڑھنے سے شہریوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ پہلے ہی پیٹرول مہنگا تھا اب مزید مہنگا کرنے سے مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا نے 11 روپے کی منظوری بجھوائی تھی مگر 6 روپے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہائی سپیڈ ڈیزل 117 روپے اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں بھی تین تین روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

 

شہریوں نے کہا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی غریب آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے اور اوپر سے پٹرول بھی مزید مہنگا ہو گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 98 روپے 89 پیسے فی لیٹرمقرر کر دی گئی، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں فوری کمی لائی جائے تاکہ غریب آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں