1965ءکی جنگ میں لازوال تاریخ رقم کرنے والے ہیرو ایم ایم عالم کی چھٹی برسی

کراچی(پبلک نیوز) آج دن ہے یاد کرنے کا پاکستان کے ہیرو ایم ایم عالم کو جہنوں نے بطور پائلٹ 1965 کی جنگ میں دشمن کے پانچ طیاروں کو پلک جھپکتے زمین بوس کر دیا، قومی ہیرو محمد محمود عالم کی آج چھٹی برسی منائی جارہی ہے۔

 

شجاعت او بہادری کی لاوازل تاریخ رقم کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ ایم ایم عالم کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔1965ء کی جنگ میں بزدل دشمن بھارت کے 5 طیاروں کو پلک جھپکتے زمین بوس کرنے کی ایسی داستان رکھی جو رہتی دنیا تک یادرکھی جارہی ہے۔ سرگودھا کے محاذ پرمحمد محمود عالم نے دشمن کے ایک منٹ میں 5 طیارے گراکر بھارت کو ناکوں چنے چبوائے۔

 

اسکواڈرن لیڈرایم ایم عالم کو ان کی شجاعت اور بہادری پر مادروطن نے ستارہ جرات سے نوازا۔ دشمن کے دانٹ کھٹے کر دینے والے پاکستانی ہیرو ایم ایم عالم کے نام سے لاہور کی اہم سڑک، میانوالی ایئر بیس کو بھی ان کے نام سے منسوب کیا گیا۔ قوم کا یہ قابل فخر سپوت اٹھارہ مارچ 2013ء کو 78 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔ شجاعت اور بہادری کے عظیم پیکر کو چھٹی برسی پر پاکستانی دفترخارجہ نے بھی خوبصورت الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں