یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشین کی جانب سے چھٹے ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد


لاہور(مستنصر عباس) کالج طلبہ کی جانب سے ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہے۔ فیسٹیول میں طلبہ سمیت مختلف طبقہ فکر کی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے طلبہ کی کارکردگی کی خوب تعریف کی۔

 

نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی طلبہ کی خود اعتمادی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اسی سوچ کے تحت لاہور الحمرا کلچرل کیمپلکس میں یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشین کی جانب سے چھٹے ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ ڈرامہ فیسٹیول میں طلباء و طالبات کے ساتھ وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور طلبہ کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

 

شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے کیونکہ اس طرح طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کا بہتر پلیٹ فارم بھی مہیا ہوتا ہے۔ کلچرل کمپلکس میں معاشرے کے مختلف مسائل پر مبنی ڈرامہ پیش کیے گئے اور صوفی نائٹ کے سحر نے حاضرین کو جھومنے پر بھی مجبور کردیا۔ ڈرامہ فیسٹیول میں مختلف ایجوکیشن سٹالز اور فوڈ کورٹ بھی لگائے گئے جن میں شرکاء نے خوب دلچسپی لی۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں