موسم کی تبدیلیوں سے جلد پر اثر انداز ہونے والے عوامل

لاہور (پبلک نیوز) موسم کی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ جہاں ہمارے اٹھنے بیٹھنے، جاگنے سونے کے انداز تبدیل ہوتے ہیں وہیں جِلد بھی موسم کی تبدیلیوں سے براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ خاص طور پر حساس جِلد کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

موسم سرما شروع ہوتے ہی جہاں ہمارے ملبوسات اور غذائی انداز میں تبدیلی آتی ہے وہیں موسم کے اثرات اسکن پر بھی رونما ہوتے ہیں۔ فضا میں قدرتی نمی میں کمی آنے سے چہرہ ہاتھ اور پاوں بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم بدلتے ہی اسکن کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ سے موسمی پھل اور سبزیوں کا استعمال ضروری ہے۔ حساس جِلد کو خشکی، ایگزمہ، خارش، الرجی، ریشز اور فنگل انفکشن جیسی بیماری ہونے لگتی ہیں۔

جِلد کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کے اثرات سے بچنے کے لیے جلد کو خشک ہونے بچایا جائے۔ مسئلہ زیادہ بڑھنے کی صورت میں معالج سے رجوع کیا جانا چاہیے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں خشک جلد والے افراد موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے موئسچرائزر، اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈ رکھنے والی اشیا کا استعمال زیادہ کریں۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں