حکومت پنجاب کا سمارٹ میٹرز کا منصوبہ اپنے اختتامی مراحل داخل ہو گیا

لاہور(شاکر اعوان) حکومت پنجاب کا سمارٹ میٹرز کا منصوبہ اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ گیا، لاہور، ملتان، فیصل آباد، آسلام آباد اور گجرانولہ میں 1 ہزار 698 ایڈونس میٹرنگ انفاسٹکچر میٹرز لگائے گئے۔

 

حکومت پنجاب نے تقسیم کار کمپنیوں کیجانب سے اوربلنگ کی شکایات کو دور کرنے کے لیے ایڈوانس میٹرنگ انفارسٹکچر پائیلٹ پراجیکٹ کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے۔ انرجی ڈپارٹمنٹ کیجانب سے منصوبے کی تکمیل کے لیے 15 کروڑ 60 لاکھ کی خطیر رقم جاری کی گئی۔ پراجیکٹ میں تقسیم کار کمپنیوں اور اے ایم آئی میٹرز کا موازنہ کیا گیا۔

 

جاری رپورٹ کے مطابق لیسکو میں سب سے زیادہ چارج یونٹ کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 64 ہزار 902 ہے۔ گپکو میں 59 لاکھ 29 ہزار 516، فیسکو 36 لاکھ 36 ہزار 286، آئیسکو 8لاکھ 51 ہزار 337 اور میپکو میں 40 لاکھ 40 ہزار 720 اضافی یونٹ چارج کیے گیے۔ رپورٹ میں اے ایم آئی میٹرز کج خامیوں کا زکر کرتے ہوئے بتایاکہ 201 میٹرز کا ڈیٹا سوفٹ ویئر میں ریکارڈ ہی نہیں ہوا۔ متعدد میٹرز ایسے بھی پائے گئے جنکا کوئی رسپانس نہیں تھا۔ حکومت پنجاب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میپکو کے خراب میٹرز کو تبدیل نہیں کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں میوٹ میٹرز لگائے گئے۔

عطاء سبحانی  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں