امریکا کی ریاستوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری، نظام زندگی متاثر

پبلک نیوز: امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ واشنگٹن میں موسم کی پہلی برف باری شروع ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس اور کیپیٹل ہل کی عمارتیں برف سے ڈھک گئیں جبکہ  بیشتر تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔

فلاڈیلفیا، نیویارک اور بوسٹن نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ برف باری اور بارشوں کے باعث  وفاقی ملازمین کو بھی چھٹی لینے کی سہولت دے دی گئی۔ برفباری کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہے جبکہ مسافر مختلف بس اسٹیشنز پر محصور ہو کر رہ گئے۔

Commuters dodge the rain at the LIRR station

محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان کی پیشگوئی کی ہے۔ برفانی طوفان اوہائیو سے مڈاٹلانٹک، پینسلوینیا اور نیویارک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا۔ حکام کے مطابق رواں سیزن میں معمول سے زیادہ برفباری کا امکان ہے۔

A worker clears snow off the Hicksville LIRR

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں