گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں کئی روز سے برف باری کا سلسلہ جاری

گلگت (طاہر رانا) گلگت بلتستان کے بالائی علاقے ان دنوں شدید برفباری ہورہی ہیں،برف باری سے جہاں ایک طرف لوگوں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں بچوں کے لیے برف باری تفریح کا ذریعہ بھی ہے۔

 

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں کئی روز سے برف باری کا سلسلہ جاری و ساری ہے، جس کی وجہ سے بالائی علاقوں میں بسنے والے لوگوں کا نظام زندگی شدید متاثر ہو گیا ہے۔ سرد موسم سے بچنے کے لیے لوگ سوختنی لکڑی اور ایندھن کا استعمال کرتے ہیں، جبکہ اس موسم میں خشک لکڑی کا ملنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔

ایک طرف برف باری سے لوگوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے تو دوسری جانب سیر کے لیے آئے لوگ خوب لطف اٹھا رہے ہیں، بچے برفباری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بچے برف پرا سکیٹنگ کے لیے پلاسٹک کی گیلن کا استعمال کرتے ہیں اور اس کھیل سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں