یورپ کے کئی ملکوں میں شدید برفباری، ہلاک افراد کی تعداد 26 ہوگئی

پبلک نیوز: یورپ کے کئی ملکوں میں 30 سال کی بدترین برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی۔

 

یورپ شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے۔ جرمنی، آسٹریا، یونان، ترکی، سوئٹرزلینڈ اور بلغاریہ سمیت کئی ملکوں  میں شدید سردی کے باعث مختلف حادثات میں اب تک ہلاک افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ 10 روز سے جاری شدید سردی کی لہر نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے۔

 

خراب موسم کے باعث دور دراز علاقوں سے زمینی رابطہ ختم ہوگیا، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے کئی شہروں کے زمینی راستے بند ہونے سے سیاحوں سمیت سینکڑوں افراد کا رابطہ کٹ کر رہ گیا۔

 

جرمنی میں ہوٹل پر تودا آگرا، ریسکیو ورکرز نے ہوٹل میں مقیم افراد کو بحفاظت نکالا۔ سرحدی علاقوں میں کئی  فٹ تک برف کے ڈھیڑ لگے ہیں، محکمہ موسمیات نے اس ہفتے بھی شدید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں