پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے سوشل میڈیا صارفین میدان میں آگئے

پبلک نیوز: پاکستانی معیشت کی ڈوبتی نیا کو سنبھالا دینے کے لیے سوشل میڈیا صارفین خود میدان میں آگئے، پاکستانیوں سے غیر ملکی مصنوعات کی بائیکاٹ کی درخواست کر دی۔

 

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے غیر ملکی مصنوعات اور ڈالر کے خلاف مہم کا آغاز کردیا اور پاکستانیوں سے غیر ملکی مصنوعات کی بائیکاٹ کی درخواست کر دی۔

 

پاکستانی معیشت کی ڈوبتی نیا کو سنبھالا دینے کے لیے سوشل میڈیا صارفین خود میدان میں آگئے صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو سہارا دینا ہے تو غیر ملکی مصنوعات کا مکمل بائیکارٹ کرنا ہوگا۔ سوشل میڈیا پر صارفین سے اپیل کی جا رہی ہے کہ ذخیرہ شدہ ڈالڑز کو فروخت کر کے پاکستانی کرنسی کو مستحکم کریں۔

 

سوشل میڈیا پر چین سمیت دیگر ممالک کےعوام کی مثالیں دی جارہی ہیں  جنہوں نے معیشت لڑکھڑانے پر مقامی اشیا کو غیر ملکی پراڈکٹس پر ترجیح دی اور ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں بھرپور ساتھ دیا۔

 

اس ہی حوالے سے ٹوئیٹر، فیس بک، انسٹاگرام پر #BoycotDollar مہم زروشور سے جاری ہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں