مظفر گڑھ: ماں اور بیٹے نے ایک دوسرے کیخلاف ضمنی الیکشن لڑا

 

مظفر گڑھ (پبلک نیوز) ایوانوں کی سیاست  ماں بیٹے کو آمنے سامنے لے آئی۔ مظفر گڑھ میں آزادا میدوار ہارون بخاری نے ماں زہرہ بتول کے خلاف الیکشن لڑا۔

سیاست کے سینے میں دل نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے سیاست ضمنی الیکشن میں ماں اور بیٹے کو بھی آمنے سامنے لے آئی۔ پی پی 272 مظفر گڑھ  کی نشست پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر زہرہ بتول نے الیکشن لڑا۔ ان کے بیٹے ہارون سلطان بخاری ان کے مدمقابل انتخابی میدان میں اترے۔ میڈیا سے گفتگو میں ہارون سلطان نے اپنی ماں کے خلاف بات کرنے سے انکار کر دیا۔ کہا مائیں سب کی سانجھی ہیں۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں