ہارون یوسف نے حمزہ، سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں 81 لاکھ 88 ہزار 910 ڈالر جمع کرائے، دستاویزات

لاہور (ادریس شیخ) شہباز شریف کے بڑے داماد نے چھوٹے کو بھی مات دے دی۔ شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز نے سسرال کی منی لانڈرنگ میں حصہ ڈال کر 'پسندیدہ داماد' کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔ ہارون یوسف عزیز کے نام سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے بنک اکاؤنٹس میں 81 لاکھ 88 ہزار 910 امریکی ڈالرز کی خطیر رقم جمع کرائی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے ایک داماد عمران علی یوسف نے صاف پانی کمپنی، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں اکیلے اکیلے ہی ہاتھ مارے مگر  دوسرے داماد نے بھی سسرال کی کھل کر خدمت کی۔ شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز نے سسرال کی منی لانڈرنگ میں حصہ ڈال کر پسندیدہ داماد کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی۔

 

ہارون یوسف عزیز نے سب سے پہلی ٹرانزیکشن 2 جولائی 2007 کو حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ 99 ہزار 965 امریکی ڈالرز کی۔ ہارون یوسف عزیز نے نجی بنک کی سرکلر روڈ برانچ سے تمام بنک ٹرانزیکشنز کیں۔

 

ہارون یوسف عزیز، اتفاق ٹیکسٹائل ملز قرض ڈیفالٹ کیس میں بھی نامزد رہے، لاہور کی بنکنک عدالت نے 2017 میں اتفاق ٹیکسٹائل ملز کی نیلامی کا حکم دیا، ہارون یوسف ملز کے ڈائریکٹرز میں شامل تھے۔

ہارون یوسف عزیز نے سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے بنک اکائونٹس میں مجموعی طور پر 81 لاکھ 88 زار 910 امریکی ڈالرز جمع کروائے۔ 3 لاکھ 27 ہزار 930 امریکی ڈالرز اپنے نام سے جبکہ 78 لاکھ 60 ہزار 950 امریکی ڈالرز اپنی کمپنی ہارون یوسف عزیز جنرل ٹریڈنگ کے نام سے جمع کروائے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے دوسرے داماد عمران علی یوسف کو نیب نے صاف پانی کمپنی، پنجاب پاور ڈویلپنٹ کمپنی سمیت متعدد کیسز میں نامزد کر رکھا ہے اور پیش نہ ہونے پر لاہور کی احتساب عدالت عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

 

ان سے کے متعلق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے بنک اکائونٹس میں جمع کروائے گئے کروڑوں روپے کی قانونی حیثیت واضح نہیں ہے، وضاحت کے لیے ہارون یوسف عزیز کو طلب کیا جائے گا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں