پشاور:بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور 2بھائی قتل، ایک زخمی

پشاور (حسن علی) صوبائی دارالحکومت کےعلاقہ آشوخیل میں خون سفید ہو گیا۔ بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور 2بھائی قتل، ایک زخمی، 4سال کا چھوٹا بھائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل، ملزم فرار۔

تفصیلات کے مطابق ایف آر پشاور کے علاقہ آشو خیل میں بیٹے کی فائرنگ سے  باپ اور 2 بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ملزم سجاد کی فائرنگ سے باپ سکندر، بھائی ثاقب اور مشتاق موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ 4 سالہ چھوٹے بھائی عالمزیب زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کی وجہ سے وقوع پذیر ہوا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں