اعظم سواتی کے بیٹے نے مقدمہ واپس لے لیا، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد(پبلک نیوز) گائے کے گھاس کھانے سے شروع ہوا تنازعہ آئی جی اسلام آباد کی معطلی اور سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد ایک بار پھر نیا موڑ اختیار کر گیا۔ اعظم سواتی کے بیٹے نے مقدمہ واپس لے لیا۔ فریقین نے صلح کر لی۔

 

سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے کی طرف سے تھانا شہزاد ٹاؤن میں درج مقدمے کا معاملہ، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے دس دس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ ملزمان میں احسان اللہ، ضیا الدین، صلاح الدین اور دو خواتین شامل ہیں۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے پانچوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا‏ تھا۔

 

گائے کے فارم ہاؤس میں گھس کر پتے کھانے سے تنازعہ شروع ہوا، گائے واپس لینے آئے بچوں اور ان کے والدین اور بڑوں کی لڑائی بڑھتے آئی جی اسلام آباد کی معطلی تک پہنچی، سپریم کورٹ کو مداخلت کرنی پڑی، لیکن بالاخر اعظم سواتی کے بیٹے نے صلح نامہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں جمع کرا دیا۔ اعظم سواتی کے بیٹے نے مقدمہ بھی واپس لے لیا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں