قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کیلئے اپوزیشن کی بڑی کامیابی

اسلام آباد (پبلک نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ ن لیگ کے چودھری افتخار نذیر دفاعی پیدوار کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے مختلف قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسعد محمود کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر مولانا اسعد محمود کو چیئرمین منتخب کیا۔

اسد رحمٰن

صلاح الدین ایوبی کو قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا چئیرمین منتخب کر دیا گیا۔ ن لیگ کے چودھری افتخار نذیر کو قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا سربراہ چن لیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے نجیب الدین اویسی کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔ ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے پر مواصلات اور بیرون ملک پاکستانیوں کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کا انتخاب نہ ہو سکا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں