سونی میوزک سنٹر کے کچن میں 2 باورچی لڑ پڑے

لندن: سونی سینٹر کے کچن میں 2 باورچیوں کی لڑائی نے لندن پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ 2 افراد زخمی، جبکہ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

سونی میوزک سینٹر میں کینٹین اسٹاف کی لڑائی نے لندن پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ لڑائی میں 2 افراد کے زخمی جبکہ پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ بین الاقومی خبر رساں ادارے کے مطابق سونی سینٹر کے کچن میں دو شیف آپس میں لڑپڑے۔ لڑائی کے دوران ایک شیف نے سات انچ لمبا چاقو نکال لیا۔ سونی سینٹر ملازمین کے مطابق کچن میں چیخوں کی آوازیں آنے پر دفتر میں خوف و حراس پھیل گیا اور لندن پولیس کو اطلاع دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد نے عمارت کو گھیر لیا۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دوسرے کو مقامی ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔

فائل فوٹو

Kensington High Street looks like a war zone right now #ARMED response to unknown threat

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو 

فائل فوٹو

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں