ون ڈے سیریز، جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کے 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور (پبلک نیوز) پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ محمد عامر اور محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی کے ساتھ ساتھ شان مسعود اور حسین طلعت کو پہلی بار ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ قومی اسکواڈ میں 6 بلے باز، 2 وکٹ کیپر، 4 آل راونڈرز اور 4 ہی فاسٹ باولرز کو شامل کیا گیا ہے۔

 

جنوبی افریقا کی باونسی وکٹوں کے لیے جن بلے بازوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں فخرزمان، امام الحق، شان مسعود، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابراعظم، محمد رضوان اور کپتان سرفراز احمد شامل ہیں۔

 

آل راونڈرز کی فہرست میں فہیم اشرف، شاداب خان، عماد وسیم اور حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ باولرز کی کیٹیگری میں محمد عامر، حسن علی، شاہین آفریدی، عثمان شنواری کو جگہ دی گئی ہے۔

 

بلے باز آصف علی، حارث سہیل اور فاسٹ باولر جنید خان سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان پہلا ون ڈے 19جنوری کو کھیلا جائے گا۔

حارث افضل  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں