دلچسپ مقابلہ کے بعد ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

پبلک نیوز: ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کر دیا۔ برتھ ڈے بوائے شعیب ملک کی شاندار اننگز بھی پاکستان کی فتح کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔

تفصیلات کے طمابق جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ عثمان شنواری کی 3 وکٹیں اور شعیب ملک کی 49 رنز کی کیپٹن اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔ پروٹیز کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔

جنوبی افریقا نے کپتان ڈوپلیسی کے 78 اور ریضا ہیڈریکس کے 74 رنز کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا۔

بابراعظم اور حسین طلعت نے فخرزمان کے جلد آوٹ ہونے کے باوجود پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 81 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ حسین طلعت 41 اور بابراعظم 38 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شعیب ملک کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھاسکا۔ کپتان شعیب ملک نے 31 گیندوں پر 49 رنز کی باری کھیلی۔

جنوبی افریقا کے مورس، ہینڈرکس اور طاہر ہاشمی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کو چار کیچز اور ایک رن آوٹ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو شام ساڑھے پانچ بجے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں