شاہینوں کی پرواز میں کوتاہی، 5واں ون ڈے جنوبی افریقہ نے جیت لیا

پبلک نیوز: شاہینوں کی پرواز میں پھر کوتاہی، فلاپ بیٹنگ شکست کا سبب بنی گئی اور سیریز بھی ہاتھ سے گئی۔ قومی ٹیم کچھوے کی چال سے 8 وکٹوں کے نقصان پر 240رنز بنا سکی۔ جنوبی افریقہ نے 7وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 3-2سے اپنے نام کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 2-3 سے اپنے نام کر لی۔ کیپ ٹاون میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں ون ڈے میں اوپنر ڈی کوک نے 83 رنز کی جارحانہ باری کھیل کر ساؤتھ افریقی کے لئے جیت کی راہ ہموار کی۔

کپتان ڈوپلیسی اور وینڈر ڈوسن کی ناقابل شکست ففٹیز کی بدولت میچ میزبان جنوبی افریقا کے نام رہا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔فخرزمان کے 70، کپتان شعیب ملک کے 31 اور عماد وسیم کی 47 رنز کی ناقابل شکست باری بھی جیت کے لئے ناکافی ثابت ہوئی۔

بابراعظم 24 اور حفیظ 17 رنز بناسکے۔ جبکہ آل راونڈر شاداب خان بیٹنگ اور باولنگ دونوں شعبوں میں اپنی جوہر دیکھانے میں ناکام رہے۔

جنوبی افریقا کے ڈی کوک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں