جنوبی افریقہ نے گرین شرٹس کو دوسرے ٹی20 میں شکست دیکر سیریز جیت لی

جوہانسبرگ (پبلک نیوز) قومی ٹیم جنوبی افریقہ میں شکستوں کے بھنور سے نہ نکل سکی۔ جیتا ہوا میچ کھلاڑیوں کی نالائقی کی وجہ سے 7رنز سے ہار گئی۔ جنوبی افریقہ نے سیریز دو صفر سے جیت لی۔ بابر اعظم کے 90رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

دوسرےٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان ک و7 رنزسے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ کپتان شعیب ملک کے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ بھی شکست سے نہ بچا سکا۔ میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اووز میں 3وکٹ پر188 رنزبنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ریضا ہینڈرکس اور جی مان میلان نے اننگز کا آغاز کیا۔ 58 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم نے میلان کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقی کپتان ڈیوڈ ملر نے پاکستانی باؤلرز کی درگت بنائی اور صرف 29 گیندوں پر 65رنز بنائے۔ ڈوسن 45 اور ریضا ہینڈرکس نے 28رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اورعماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور بابراعظم نے اننگ کا آغاز کیا۔ فخر زمان 14 رنز بنا کر ہینڈرکس کا شکار بنے۔ فخر کے بعد حسین طلعت اور بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کی۔ 147 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 90 رنز کی اننگ کھیل کر ہینڈرکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بابر کےبعد کوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور ایک کے بعد ایک کر کے چلتے بنے اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 181 رنز ہی بنا سکے۔

ساؤتھ افریقہ کے پہیلکوایو نے 3، ہینڈرکس اور مورس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں