صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت سامنے آ گئی

لاہور (ناصر نقوی) ایگزیکٹو کونسل برائے قیام جنوبی پنجاب صوبہ کا چیئرمین طاہر بشیر چیمہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا ہے۔ جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو کونسل برائے قیام جنوبی پنجاب صوبہ کا چیئرمین طاہر بشیر چیمہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر فنانس مخدوم ہاشم جواں بخت، سید عباس شاہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام نصب العین ہے۔

طاہر بشیر چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خوش قسمتی ہے انہیں عمران خان جیسا بے لوث لیڈر ملا۔

احمد علی کیف  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں