شہید ایس پی طاہر داوڑ کی نماز جنازہ ادا

پشاور (پبلک نیوز) افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی پشاور طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔ افغان حکام نے مذاکرات کے بعد  میت پاکستانی وفد کے حوالے کی۔ اسلام آباد پولیس نے ایس پی طاہر خان داوڑ کی لاش کو باضابطہ وصول کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد شہید ایس پی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

افغانستان میں قتل ہونے والے ایس پی پشاور طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔ افغان حکام نے مذاکرات کے بعد میت پاکستانی وفد کے حوالے کی۔

قبل ازیں ایس پی طاہر داوڑ کی میت وصول کرنے کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی، ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم سمیت دیگر حکام طورخم بارڈر پہنچے لیکن افغان حکام نے میت حوالے کرنے سے انکار کیا۔

افغان حکام کا اصرار تھا کہ وہ طاہر داوڑ کی میت قبائلی نمائندوں یا محسن داوڑ کے حوالے کریں گے۔ جس کے بعد حکومت کی اجازت سے محسن داوڑ بھی طورخم بارڈر پہنچے اور مذاکرات میں حصہ لیا۔

ادھر جلال آباد میں طاہرداوڑ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، گورنر، وزیرمملکت داخلہ، آئی جی، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ پولیس وسول حکام نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں