اسپین کا پسندیدہ سیاحتی جزیرہ 'گران کناریہ ' شدید آگ کی لپیٹ میں

 

پبلک نیوز: اسپین کا پسندیدہ سیاحتی جزیرہ 'گران کناریہ' شدید آگ کی لپیٹ میں ہے۔ آگ نے 25 ہزار ایکٹر اراضی کو جلا کر خاک کر دیا جبکہ نو ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اسپین کے جزیرہ گران کناریہ میں لگی جنگل کی آگ نے تشویشناک صورتحال اختیار کرلی ہے۔ یہ علاقہ ا پنے قدرتی مناظر کے لیے سیاحوں کا مقبول ترین علاقہ ہے۔ شدید گرمی اور تیز چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 

آگ پر قابو پانے کے لیے 600 فائر فائٹرز اور 14 طیارے پوری جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ نو ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ اب تک 25 ہزار ایکڑ اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔

 

جزیرہ کنیری کے صدرکا کہنا تھا کہ ایک خوبصورت مقام اب ایک بھیانک خواب بن گیا ہے۔

 

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں