عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ایسے واقعات کی روک تھام میں پولیس نظام میں اصلاحات نا گزیر ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق عرفان صدیقی کی گرفتاری اور پھر رہائی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار نے ملاقات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

 

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کو حکومتی موقف سے آگاہ کیا۔ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے واقعے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

 

اسپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی کہ عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی  کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام میں پولیس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

 

واضح رہے کہ کالم نگار عرفان صدیقی کو پولیس نے ہتھکڑی لگا کر قانون کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔ جن کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

 

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں