اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے

اسلام آباد(پبلک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔ پروڈکشن آرڈرزقومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کیے گے ہیں۔

 

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دئیے۔ پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 108کے تحت جاری کیے گے ہیں۔ پروڈکشن آرڈرزقومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کیے گے ہیں۔

 

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کاروائی اور طریق کار کے قواعد 2007کے قاعدہ 108کے تحت سپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کی موجودگی کو ضروری سمجھتا ہوا، تو اُسے اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے۔ وہ آج اور کل کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔

 

واضع رہے کہ گزشتہ ہفتے شروع کیے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کو 21 دسمبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کا کل آخری دن ہے اور اس لئے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز بھی آج اور کل کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں حراست میں لے رکھا ہے، جس پر اپوزیشن رہنماء قومی اسمبلی کے سپیکر سے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے رہیں اور کئی مرتبہ اجلاس سے واک آﺅٹ کیا اور ان کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے تک احتجاج کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں