اسپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان میں قطر کے سفیر مبارک المنصوری سے ملاقات

اسلام آباد(پبلک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پاکستان میں قطر کے سفیر مبارک المنصوری سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پاکستان میں قطر کے سفیر مبارک المنصوری سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ اسپیکر قومی اسمبلی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اُمہ کو درپیش چیلینجزکا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔ پاکستان قطرکے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستا ن پارلیمانی سفارتکاری اور اقتصادی تعاون میں فروغ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کو قریب لانے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ پاکستان کی پارلیمان دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرْعزم ہے۔

 

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کر رہی ہے جن سے قطر کے سرمایہ کار مُستفید ہو سکتے ہیں۔ پاکستان میں توانائی، گیس اور تیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں جن میں قطری کمپنیاں سرمایہ کا ری کر سکتی ہیں۔ پاکستان میں ہنرمند افرادی قوت موجود ہے جو قطر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ممالک کے مابین پائے جانے والے تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے۔

 

پاکستان میں قطر کے سفیر مبارک المنصوری نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی دوستانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ قطر پاکستان کے ساتھ اقتصادی ومعاشی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ قطر میں مقیم پاکستانی تارکینِ وطن قطر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ قطری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں