نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب کراچی) کی اہم پیش رفت، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔

 

نیب میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات جاری ہے، ذرائع کے مطابق نیب کراچی کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتاری کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، جہاں پر ان کا پہلے میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔ عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر ملزن کو کراچی منتقل کر دیا جائے گا۔

 نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنماء اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور فنڈز میں خردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ نیب کے مطابق کراچی، حیدر آباد،  سکھر میں جائیدادیں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقات کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی نیب کو اپنی جائیدادوں اور آمدن کے ذرائع سے متعلق مطمئن نہ کر سکے۔

 

ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں آج اہم اجلاس ہوا، نیب کراچی حکام بھی اجلاس میں موجود تھے، آغا سراج درانی بھی اسلام آباد میں موجود تھے۔ نیب کراچی نے گرفتاری کے فیصلہ کے بعد نیب راولپنڈی کی مدد حاصل کر کے کارروائی کرتے ہوئے آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کر لیا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں