میڈیا بحران افسوس کن، خزانہ خالی ملا اشتہارات نہیں دے سکتے: نعیم الحق

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ ۔ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ سے چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا۔ میاں نواز شریف کو اسپتال منتقل نہ کئے جانے کا ن لیگی گمراہ کن ایجنڈہ جاری ہے پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی۔

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے دور دراز علاقوں میں میں کھیلوں کے میدان اور درخت لگائیں گے۔ درخت لگانے کے لیے ڈراؤن منگوائے جا رہے۔ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ سے چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا۔ کرکٹ سمیت تمام کھیلوں میں مایوس کن کارکردگی کو ختم کیا جائے گا۔

 

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کے لیے اپوزیشن کے تعاون کی ضرورت ہے۔ میاں نواز شریف کو اسپتال منتقل نہ کئے جانے کا ن لیگی گمراہ کن ایجنڈہ جاری ہے پنجاب حکومت کی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہوئی۔ نواز شریف کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اجلاس ایجنڈے پر بات کرنے کی بجائے وزیر اعظم پر تنقید کرنا شروع کر دی۔ میڈیا بحران پر ہمیں افسوس ہے، ہمیں خزانہ خالی ملا میڈیا کو اشتہارات نہیں دے سکتے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے میڈیا مالکان کو بلا کر آگاہ کیا کہ میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں، بحران وقتی ہے۔ ہمیں آئے پانچ ماہ نہیں ہوئے ہم پاؤں جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب تک کتنوں لوگوں کو نوکریاں دی، تعداد نہیں بتا سکتا۔ ہم ایسا نظام لیکر آئیں گے کہ نوجوان اس شعبے میں ڈگریاں لیں جس میں نوکریوں کی گنجائش ہو۔ سانحہ ساہیوال کہ ملزموں پر ایف آئی آر درج ہے وڈیو میں سب عیاں ہے۔ ذیشان کے دہشت گرد ہونے سے متعلق تفتیش ہو رہی ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں