خاصہ دار فورس نے قبائلی علاقوں میں انضمام کا اعلان کر دیا

پشاور(پبلک نیوز) خاصہ دار فورس کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا فیصلہ، خاصہ دار فورس کے صوبیدار میجر سید جلال کا کہناتھا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلی پختونخوا سے امید ہے کہ وہ ہمارے مطالبات مانے گئے۔

 

فورس نے قبائلی علاقوں میں ضم ہونے کا اعلان کر دیا۔ خاصہ دار فورس کے صوبیدار میجر سید جلال اور لیویز کے جوانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم آئی جی خیبر پختونخوا کو اپنا سربراہ تسلیم کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ خاصہ دار بحثیت قوم گزشتہ سو سالوں سے  قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں اور آئندہ بھی اپنے ملک کی حفاظت سے پیچھے نہیں ہٹے گئے۔ لویز اور خاصہ دار فورسز نے فاٹا مرجر کی حمایت کی تاہم اپنے کچھ تحفظات اور مطالبات کا ذکر بھی کیا۔ خاصہ دارفورس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انکے مطالبات تسلیم ہوگئے تو وسائل کی موجودگی میں وہ پہلے سے مزید بہتر انداز میں تمام قبائلی پٹی سے منسلک بارڈر پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں