وزیراعظم کا کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر خصوصی پیغام

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان نے امن کے ساتھ ساتھ دل کے دروازے بھی کھول دیئے۔ وزیراعظم عمران خان نے تاریخی دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد دی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمارے دل دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔
 
 
وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ راہداری خطے کے امن کے لئے ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، آنے والی نسل کا روشن مستقبل امن کی راہ میں پوشیدہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم راہداری کے ساتھ سکھ کمیونٹی کے لیے اپنے دل بھی کھول رہے ہیں۔ بابا گرو نانک کی سالگرہ پر اس پروگرام کی سکھ برادری کے لیے اہمیت کو مسلمان اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔
 
 
وزیراعظم نے کہا کہ مسلمان جانتے ہیں کہ مقدس مقامات کی زیارت کتنی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ سکھ برادری کی خواہش تھی کہ اپنے روحانی پیشوا کے مزار تک آسان رسائی سے مذہبی فرائض انجام دے سکیں، پاکستان کا خیر سگالی کا یہ جذبہ سکھ برادری کے مذہبی جذبات کے لیے ہمارے گہرے احترام کا عکاس ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی ہمیں برصغیر کے لوگوں کے وسیع تر مفادات کے لئے کام کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں